غیرقانونی شکارپرپی ٹی آئی رہنما غلام مصطفی کھراور 25 ساتھی گرفتار ،2 لاکھ جرمانہ ادائیگی پر رہائی ملی

غیرقانونی شکارپرپی ٹی آئی رہنما غلام مصطفی کھراور 25 ساتھی گرفتار ،2 لاکھ ...
غیرقانونی شکارپرپی ٹی آئی رہنما غلام مصطفی کھراور 25 ساتھی گرفتار ،2 لاکھ جرمانہ ادائیگی پر رہائی ملی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفی کھرکوساتھیوں سمیت قصور کے سرحدی علاقے میںپرندوںکا غیرقانونی شکارکرنے پر گرفتارکر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما غلام مصطفی کھر ساتھیوں کیساتھ قصور کے سرحدی علاقے میں پرندوںکاغیرقانونی شکار کر رہے تھے، محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے مصطفی کھر کو 25 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیااور 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا،پی ٹی آئی رہنما اور ساتھیوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے غلام مصطفی کھر پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اورپی ٹی آئی کے ٹکٹ پراین اے 181 مظفرگڑھ سے انتخابات میں حصہ لیاتاہم انہیں اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب آزاد امیدوار محمد شبیر قریشی نے 64012 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی اور پی ٹی آئی رہنما کو 48858 ووٹ پڑے۔