الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 ملتان میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پی پی 217 ملتان میں ضمنی الیکشن 28 نومبرکوہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی پی 217 ملتان کے ضمنی انتخاب کے لئے 19 سے 22 اکتوبرتک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے جبکہ 26 اکتوبرکوکاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، آراوکے فیصلوں کیخلاف اعتراضات یکم نومبرکونمٹائے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 3 نومبرکوجاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی پی 217 ملتان کی سیٹ پی ٹی آئی کے محمدسلمان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی کیونکہ محمدسلمان کوکم عمرہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے نااہل قراردیاتھا۔