این اے 215سانگھڑ،پی پی 44سیالکوٹ میں دوبارہ پولنگ کی درخواستیں خارج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 215سانگھڑ اورپی پی 44سیالکوٹ میں دوبارہ پولنگ کی درخواستیں خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 215سانگھڑ اورپی پی 44سیالکوٹ سے متعلق درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیا۔جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں سے درخواست گزاروں کوالیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کی درخواستیں خارج کر دیں ہیں ۔