آدمی حیوان بن گیا، نومولود بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر۔۔۔

آدمی حیوان بن گیا، نومولود بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر۔۔۔
آدمی حیوان بن گیا، نومولود بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر۔۔۔

  

لندن(نیوز ڈیسک)اشرف المخلوقات کہلانے والا انسان کبھی کبھار حیوانیت کی اُن حدوں کو چھو لیتا ہے کہ جس سے خونخوار درندے بھی پناہ مانگیں۔ یہ سفاک برطانوی شہری بھی ایک ایسا ہی بے حس درندہ ہے جس نے محض دو سال عمر کے بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ویب سائٹ mirror.com کے مطابق اس 25 سالہ درندے کی ہوس کا نشانہ بننے والا دو ہفتے کا بچہ رائل بیلفاسٹ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیطان صفت ملزم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے کیونکہ اس بات کا شدید خطرہ ہے کہ اس کے بھیانک جرم کے بارے میں جاننے والے دیگر قیدی اسے ہلاک کر سکتے ہیں۔ یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ وہ خود اپنی جان لے سکتا ہے ۔

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعہ پر جیل کے باہر اور اندر شدید اشتعال دیکھنے میں آرہا ہے۔ سیریس کرائم برانچ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ ”مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر کوئی دیگر قیدی اس ملزم تک پہنچ گیا تو اسے قتل کر ڈالے گا۔ جیل میں موجود قیدی اس کے جرم کے بارے میں جان چکے ہیں اور وہ شدید مشتعل ہیں۔ان میں سے کوئی بھی اس کی جان لے سکتا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ