کیا آپ ذاتی گھر خریدنا یا تعمیر کرنا چاہتے ہیں؟ تو پھر یہ تسبیح آپ کے لئے ہے
لاہور(نظام الدولہ )میں عمر کے اس حصہ میں پہنچ چکا ہوں کہ میرے سارے خواب چکنا چور ہوچکے ہیں اور کوئی سبیل نظر نہیں آتی کہ میں اپنا گھر بنا پاوں گا ،مجھے امید لگی ہے تو یہ کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک کروڑ گھر بنانے کا وعدہ کیا ہے تو اس میں میرا نام بھی نکل آئے گا اور بڑھاپے میں مجھے بھی گھر مل جائے گا ۔سرکاری نوکری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوااور ایک سکیم میں پلاٹ خریدا مگر وہاں فراڈ ہوگیا ۔دس سال کیس لگا رہا ،پیسے تو مل گئے مگر اب انکی ویلیو پہلے والی نہیں ۔مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ کوشش کے باوجود گھر بنانا ناممکن لگتا ہے ۔بچوں کی شادیاں کر دی ہیں ،کرائے پر رہتے ہیں ۔اب بیٹا اس کوشش میں ہے کہ اسکا گھر بن جائے ۔آپ سے دعا کی التماس ہے اور تسبیح دیجئے کہ اسے پڑھوں تو مجھ پر اپنے گھر کا دروازہ کھل جائے یعنی وہ گھر جو کرائے کا نہ ہواور میرے بیٹے نے بنایا ہو۔اللہ آپ کا بھلا کرے (منیراحمد بٹ ،راوالپنڈی)
جواب۔ذاتی گھر بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو چاہئے کہ وہ یہ تسبیح اس انداز میں کریں کہ اس وقت باوضو حالت میں ہوں ۔اول آخر درود پاک سات بار۔یا مالک القدوس اکیس سو بار روزانہ دل میں پڑھیں ۔ایک سو بار ”یا ربّ “ پکارا کریں اور اپنے ذاتی گھر بنانے کے لئے اللہ کریم سے مہربانی فرمانے کی دعا خلوص نیت سے کیا کریں ۔ان شا ءاللہ وسائل پیدا ہوں گے اور کامیابی نصیب ہوگی۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں systemtoday14@yahoo.com )