احتساب عدالت،ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت میں جعلی اکانٹس اورٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے آئندہ سماعت ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کاحکم دیا۔ پیر کو ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔دور ان سماعت عبدالغنی مجید کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا۔اڈیالہ حکام نے بتایاکہ عبدالغنی مجید بیمار ہیں اور ہسپتال میں ہیں جبکہ مناہل مجید اور اعجاز میمن احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے،دونوں ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی۔مناہل مجید اور اعجاز میمن کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی،ریفرنس میں عبدالغنی مجید، مناہل مجید،اور اطہر درانی سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں۔ عدالت نے اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ریفرنس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
فرد جرم