پشاور،چرس سمگل کرنیوالا عدم ثبوت کی بناء پر بری
پشاور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاوریونس خان نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے زہرہ درانی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق کسٹمزحکام نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران ملزم محبوب علی ساکن مٹہ سوات کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے سات کلوگرام چرس برآمد کرلی تھی جوملزم نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔