تیس روز کے اندر کراچی سے کچرے کے انبار ختم کرینگے،مرتضیٰ وہاب

تیس روز کے اندر کراچی سے کچرے کے انبار ختم کرینگے،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تیس روز کے اندر کراچی سے کچرے کے انبار ختم کرینگے وزیر اعلی سندھ کی صفائی مہم کے تحت پندرہ روز میں دو لاکھ بارہ ہزار ٹن سے زائد کچرا اٹھایا جاچکا ہے کچرے پر سیاست کرنے والوں سے اپیل ہے کہ کچرا سیاست ترک کرکے شہر کو صاف کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی کلین مائی کراچی مہم کے تحت شہر کے مختلف اضلاع سے کچرا اٹھایا جارہا ہے کراچی کے چھ اضلاع سے دو لاکھ بارہ ہزار ایک سو باون ٹن اٹھایا گیا ہے جس میں سے ایک لاکھ تیس ہزار ٹن لینڈ فل سائیٹ تک پہنچایا گیا ہے اٹھائے گئے کچرے کی تفصیلات شیئرکرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ضلع کورنگی سے ستاون ہزار نو سو اڑتیس ٹن، ضلع ملیر سے گیارہ ہزار ٹن، ضلع جنوبی سے بھی کچرا اٹھایا گیا ہے ضلع وسطی سے تینتالیس ہزار ٹن کچرا نکالا گیا ہے ضلع غربی سے ساڑھے باون ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ہے ضلع شرقی سے سینتیس ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ تیس روز کے اندر کراچی سے کچرے کے انبار ختم کرینگے تمام اضلاع سے بلاتفریق کچرا اٹھایا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈیفنس میں پیش آنے والے واقعہ کی سختی سے مزمت کرتا ہوں بااثر شخص کا تعلق نہ سندھ سے اور نہ ہی پیپلزپارٹی سے ہے سندھ حکومت نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہیتکلیف کی گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں تاہم وی آئی پی کلچر ناقابل قبول ہے ہم بااثر شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کراچی کے تین اضلاع میں ہے باقی تین اضلاع ابھی باقی ہیں ترکش کمپنی لاہور سے کچرہ اٹھا رہی ہے ا سلیے وزیر اعلی سندھ نے اس کمپنی سے رابطہ کیا تھا سندھ حکومت جدید خطوط پر چھ گاربیج اسٹیشن قائم کرنا چاہتی ہے ترکش کمپنی سے اس حوالے سے سفارشات مانگی ہیں ان سے بات چل رہی ہے ہم لاہور کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بجلی کے ٹیرف نیپرا طے کرتی ہے ہم بلاشبہ کچرے سے بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم نیپرا کء طرف سے ٹیرف طے نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے انہوں نے دس سینٹ کا ٹیرف منظور کیا ہے اب گاربیج پر ویسٹ انرجی پر بھی کام ہوگا اس کے علاوہ کویت کی کمپنی سے بھی بات ہورہی ہے جلد اس کا آغاز ہوگا۔ ایک سوال کی جواب میں مشیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر جب حملہ ہوا تھا اس وقت پولیس آرڈر نہیں تھا اب نیا قانون بنایا ہے تو بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے پولیس کو ذمہ دار ٹھرانے کے لیئے پبلک سیفٹی کمیشن بنایا ہے یہ اچھا قدم ہے اس سے عوام کی داد رسی ہوگی پی ٹی آئی کے گزشتہ روز ساتھی کی ہلاکت پر افسوس اور دکھ میں شامل ہیں پی ٹی آئی کارکن آصف ہارون کے قتل سے متعلق جو آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے اسے بھی تحقیقات میں شامل کیا جائیگا اور اس کیس کی تہہ تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرے گی میرے ساتھ انہوں نے کمٹمنٹ کی وہ اساتذہ آج بھی کمٹمنٹ کے باوجود احتجاج کررہے ہیں خدا کے واسطے وہ اسکول میں جاکر پڑھائیں ہم نے انکے مطالبے پر کابینہ کی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -Ramadan -