حج بیت اللہ کی ادائیگی پر حاجی محمد ارشد انجم کے اعزاز میں عشائیہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم کے سینئر عہدیدار، ممتاز صھافی اور ہفتہ روزہ”جانب منزل“ کے چیف ایڈیٹر حاجی محمد ارشد انجم حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد جب دبئی آپس آئے تو ان کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی سے وہاب شیخ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے صدر اشفاق احمد ودیگر عہدیداران حافظ زاہد علی، خالد گوندل، سبط عارف، سہیل خاور، طاہر منیر طاہر، زمرد بونیری، سلیمان جاذب، عظمت انصاری، احمد قریشی، امجد قاسمی ودیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر حاجی محمد ارشد انجم کو حج کا فریضہ ادا کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی جبکہ انہیں خلوص کے طور پر گلدستے بھی پیش کئے گئے۔ حاجی محمد ارشد انجم نے حج کے دوران پیش آنے والے واقعات اور پاکستانی حاجیوں کو درپیش مسائل کے بارے بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ حج ہر مسلمان پر فرض ہے جسے ضرور ادا کرنا چاہیے۔
وہاب شیخ، حافظ زاہد علی، ڈاکٹر فیصل اکرام، چودھری خالد حسین، طاہر منیر طاہر اور سہیل خاور نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حاجی محمد ارشد انجم کو مبارکباد دی۔ اپنے اعزاز میں تقریب کا انعقاد پر حاجی محمد ارشد انجم نے PJF کے ارکان خصوصاً سہیل خاور کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض PJF کے جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی نے بطریق احسن ادا کئے اور خوبصورت انداز میں عشائیہ کی تقریب کو اختتام تک پہنچایا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گئی۔