بی آرٹی اس صدی میں مکمل ہوگا، پتہ نہیں منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے یا نہیں،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

بی آرٹی اس صدی میں مکمل ہوگا، پتہ نہیں منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے یا ...
بی آرٹی اس صدی میں مکمل ہوگا، پتہ نہیں منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے یا نہیں،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ میں بی آر ٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بی آرٹی اس صدی میں مکمل ہوگا، پتہ نہیں منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے یا نہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں بی آر ٹی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس براہیم خان نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بی آرٹی اس صدی میں مکمل ہوگا؟ پتہ نہیں منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے یا نہیں،اے اے جی ارشد خان نے کہا کہ بی آرٹی سٹیشنزکام جاری ہے جلد مکمل ہو جائے گا،جسٹس ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ بی آر ٹی روٹ پر کتنے سٹیشن ہیں؟اے اے جی نے کہا کہ روٹ پر 26 سٹیشنز ہیں اور کام جارہے ،جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ 26 سٹیشن ہیں تواس پر کام مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گے ،پشاورہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 16 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور