بلوچستان کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، بھارت سے لائی گئی کیا چیز پکڑی گئی ؟ تفصیلات منظرعام پر

بلوچستان کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، بھارت سے لائی گئی کیا چیز ...
بلوچستان کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، بھارت سے لائی گئی کیا چیز پکڑی گئی ؟ تفصیلات منظرعام پر

  



کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 73کلو گرا م اعلیٰ کوالٹی کی چرس، چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد کرلیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 73 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔اس کے علاوہ ایک اور کارروائی میں مزدا نما آئل ٹینکر سے 6820کلو گرام چھالیہ اور 1350پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا گیا ہے۔پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ اور انڈین گٹکا کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 496 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات،چھالیہ، انڈین گٹکا، 2 عدد مزدا ٹرک اور2 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ