جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب راولپنڈی نے 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی

جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب راولپنڈی نے 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی
جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب راولپنڈی نے 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی کاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،نیب راولپنڈی نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی،ذرائع کے مطابق کراچی سٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی، اراضی کراچی سٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ذرائع کے مطابق ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے وصول ہوئے،نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پلی بار گین کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی،ریکوری 8ملزمان سے پلی بار گین کی صورت میں کی گئی، ملزمان حماد شاہد،عبدالغنی،طارق بیگ،محمد اقبال سے ریکوری کی گئی،پلی بارگین کرنےوالوں محمدتوصیف،عامراورسراج شاہدبھی شامل ہیں، واضح رہے کہ جعلی اکاو¿نٹس کیس میں اب تک 42ملزمان گرفتار ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...