پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی ریاض میں سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات

پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی ریاض میں سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ...
پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی ریاض میں سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب میں  سفیر راجہ علی اعجاز نے  ریاض میں سعودی شوریٰ کونسل کے اسپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ، انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات کے  مختلف پہلوؤں اور شعبوں کا جائزہ لیا۔  خصوصاسعودی  شوریٰ کونسل ، اور پاکستان کی سینٹ اور  قومی اسمبلی کے مابین پارلیمانی تعلقات اور ان کے کردار کو متحرک کرنے پر غور کیا گیا۔  پاک سعودی پارلیمانی دوستی کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر بات کی گئی تاکہ وہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار  ادا کریں۔

مزید :

عرب دنیا -