وزیر اعظم کی قیادت میں چین کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین میں وفود کے سطح پر مذاکرات ہوئے ،پاکستانی وفدکی قیادت وزیر اعظم عمران خان نے کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے بھی مذاکرات میں شرکت کی ۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان جبکہ چینی وفد کی سربراہی چینی وزیر اعظم نے کی۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور دیگر معاملات کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں حمایت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی چینی وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوئے۔