غیر ملکی خواتین قید یوں نے جیل وارڈن کو قتل کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے گڈانی کی سینٹرل جیل میں غیر ملکی خواتین قیدیوں نے جیل وارڈن کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا۔ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان حمید اللہ کے مطابق گڈانی جیل کے فی میل وارڈ میں 23 سالہ خاتون وارڈن زویا کو اس وقت ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کیا گیا جب وہ سو رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیل وارڈن کی ہلاکت میں غیرملکی خواتین ملوث ہیں جنہیں پولیس نے فارن ایکٹ کےتحت حراست میں لیا تھا اور ڈی پورٹ کرنے کے لیے گڈانی جیل میں رکھا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 4 خواتین قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔