ابوظہبی ائیرپورٹ پر بزرگ مسافر کی آمد، پاسپورٹ دیکھا تو امیگریشن حکام میں کھلبلی مچ گئی، سب اس کے ساتھ تصویریں کھنچوانے لگے
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک بھارتی شخص ابوظہبی ایئرپورٹ پر پہنچا اور حکام کو اپنا پاسپورٹ دکھایا تو اس پر درج اس کی عمر پڑھ کر آفیسرز حیرت کے مارے آنکھیں جھپکنا بھول گئے۔ میل آن لائن کے مطابق سوامی شیوانند نامی اس شخص کے پاسپورٹ پر درج عمر کے مطابق وہ 123سال کا تھا۔
سوامی نے آفیسرز کو بتایا کہ ”پاسپورٹ پر میری تاریخ پیدائش بالکل درست ہے۔ میں 8اگست 1896ءکو بھارتی شہر کلکتہ کے مضافات میں واقعی آبادی ’بہالا‘ (Behala)میں پیدا ہوا تھا۔ “ سوامی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس وقت وہ دنیا کا طویل العمر ترین انسان ہے جو زندہ ہے۔ آفیسرز نے جب اس سے اتنی طویل عمر کا راز پوچھا تو اس نے بتایا کہ ”یوگا اور جنسی عمل سے گریز میری طویل عمر کے راز ہیں۔ میں زندگی بھر کنوارا رہا ہوں اور عمر بھر یوگا کرتا رہا ہوں۔“