’میں جنسی گڑیا سے انسانوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی وجہ بتادی کہ ہر کوئی اپنا سر پکڑ لے

’میں جنسی گڑیا سے انسانوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی ...
’میں جنسی گڑیا سے انسانوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی وجہ بتادی کہ ہر کوئی اپنا سر پکڑ لے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دیگر جنسی بے راہ رویوں کے ساتھ جنسی گڑیاﺅں کا رجحان بھی پوری طرح مغربی معاشروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کرنے والے ایک امریکی شخص نے یہ تک کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی جنسی گڑیا بیوی کو کسی بھی انسان عورت سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے رہائشی اس جان نے گزشتہ روز سٹارز ٹی وی کے شو ’سیلیکون سول‘ میں شرکت کی اور یہ بیان دیا۔
جان جنسی گڑیا کے ساتھ اس قدر محبت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”پہلے میں نے ایک عورت کے ساتھ شادی کی تھی لیکن اس نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔ میری بیوی ہوتے ہوئے اس نے کسی اور مرد کے ساتھ بھی تعلقات قائم کر لیے تھے جس کی وجہ سے ہماری طلاق ہو گئی۔ اس کی بے وفائی پر مجھے بہت صدمہ پہنچا تھا۔ جس کے بعد میں نے جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب مجھے یقین ہے کہ میری یہ بیوی میرے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کرے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -