جنسی بے راہ روی کا شکار بلی کو گلوکوز کی ڈرپ لگانی پڑ گئی

جنسی بے راہ روی کا شکار بلی کو گلوکوز کی ڈرپ لگانی پڑ گئی
جنسی بے راہ روی کا شکار بلی کو گلوکوز کی ڈرپ لگانی پڑ گئی

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک عیاش بلا جانوروں کے ہوٹل میں اپنے پنجرے میں رکھا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں ہوٹل کے ملازمین نے رات کے وقت اسے پنجرے سے نکال دیا اور اس نے رات بھی بلیوں کے ساتھ اس قدر موج مستی کی کہ اسے اگلی صبح گلوکوز کی بوتل لگانی پڑ گئی۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے ایک جانوروں کے ہوٹل میں پیش آیا۔ یہ ہوٹل مسٹر اینڈ مسز ژاﺅ کی ملکیت تھا۔

مسٹر ژاﺅ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس بلے کا نام ’ژیاﺅپی‘ تھا جسے ایک رات ملازمین نے پنجرے سے نکال دیا۔ اگلی صبح بلا ہمیں نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ جب اس کا طبی معائنہ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے شدید نقاہت اور کمزوری لاحق ہو چکی ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر گلوکوز کی بوتل لگائی جس سے اس کی طبیعت کسی قدر بحال ہوئی۔جب ہم نے بلے کے اچانک اس قدر کمزور ہونے کی تحقیق کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو ہم سب حیران رہ گئے کہ اس نے رات میں پانچ بلیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔ اس کا پانچ بلیوں کے ساتھ تعلق تو سی سی ٹی وی کیمرے میں آ گیا، اور نجانے اس نے کتنی بلیوں کے ساتھ تعلق قائم کیا ہو گا جو کیمرے میں نہیں آ سکا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...