این سی بی اے اور این آئی اے ایس نے فورتھ انڈسٹریل ریولوشن کے انعقاد کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

این سی بی اے اور این آئی اے ایس نے فورتھ انڈسٹریل ریولوشن کے انعقاد کے لیے مل ...
این سی بی اے اور این آئی اے ایس نے فورتھ انڈسٹریل ریولوشن کے انعقاد کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے پاکستان میں فورتھ انڈسٹریل ریولویشن کو پرموٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فورتھ انڈسٹریل ریو لوشن کا انعقاد لاہور میں کیا جا رہا ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ،نیشنل سائبر سیکیورٹی اور دس ہزار سے زائد طلبا کی سکل ڈویلپمنٹ پر توجہ دی جا ئے گی ۔نیشنل کالج بزنس  ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس  گلبرگ اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے درمیان جمعرات 10 اکتوبر کو معاہدہ ہوگا جس کے تحت این سی بی اے اینڈ  ای میں طلبا کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی،اس تعلیم میں ڈویلپمنٹ سٹیک فل اینڈ سیکیورٹی ،سائبر نیشنل انٹیلی جنس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کورسز شامل ہیں جو موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔سی این بی سی کے ریکٹر ڈاکٹر اعجاز قریشی اور نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پراجیکٹس ڈائر یکٹر عمران معاہدے پر دستخط کریں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...