مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو کے بعد شبلی فراز بھی میدان میں آگئے،پی ڈی ایم قیادت پر سنگین الزام عائد کردیا

مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو کے بعد شبلی فراز بھی میدان ...
مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو کے بعد شبلی فراز بھی میدان میں آگئے،پی ڈی ایم قیادت پر سنگین الزام عائد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےکہاہےکہ ملک میں جومعاشی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں پی ڈی ایم والےاس کوسبوتاژکریں گے،مولاناسیاسی طور پر سائیڈ لائن پر چلے گئے ہیں،مریم نوازکوایسا الیکشن چاہیے جو ان کی مرضی کےمطابق ہو،مریم چاہتی ہیں کہ ان کےچوری کیےپیسے کادفاع عوام کرے،میرانہیں خیال کہ پاکستانی عوام ان کےبہکاوےمیں آئیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والےہر وہ بات کررہےہیں جس سےغیریقینی کی صورتحال پیداہو، مریم نوازایسےایشواٹھارہی ہیں جس میں عوام کاکوئی مفاد نہیں، ملک میں جومعاشی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں پی ڈی ایم والےاس کوسبوتاژکریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولاناسیاسی طور پر سائیڈ لائن پر چلے گئے ہیں، مریم نواز کو ایسا الیکشن چاہیے جو ان کی مرضی کےمطابق ہو، مریم چاہتی ہیں کہ ان کےچوری کیےپیسے کادفاع عوام کرے،یہ چاہتےہیں ایک ایسا امپائر ہو جو ان کانامزدکردہ ہواورنتائج ان کےمطابق دے،ذاتی مفادکوبچانےکےلیےساری مہم شروع کی جارہی ہے،میرانہیں خیال کہ پاکستانی عوام ان کےبہکاوےمیں آئیں گے۔

مزید :

قومی -