’نواز شریف نے امریکا کی سیاسی اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگی‘ صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

’نواز شریف نے امریکا کی سیاسی اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگی‘ صحافی نے ...
’نواز شریف نے امریکا کی سیاسی اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگی‘ صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے امریکا کی سیاسی اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے مددمانگی ہے تاہم  امریکا نے ان کی مدد کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق  سیئنئر صحافی شاہین صبہائی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے امریکی سیاسی اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگی ہے۔ انہوں نے  نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مہم کیلئے مددمانگی ۔ سینئر صحافی کے مطابق نوازشریف نے امریکی قیادت سے رابطہ قریبی دوست اسلامی ملک کے ذریعے کیا۔شاہین صبہانی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کے مشیر چاہتے ہیں کہ امریکی صدر پاک فوج کے خلاف مدد کریں تاہم امریکا نے نوازشریف کی مدد کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ امریکا کو مولانا فضل الرحمان کو احتجاجی پروگرام کا لیڈر بنانے پر بھی تشویش ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -