مریم نواز کا مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ ، کھانے میں کون کون سی ڈشیں شامل تھیں اور میٹھے میں کیا تیار کیا گیا؟تفصیلات جانئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں جاتی عمرہ رائیونڈ میں عشائیہ دیا گیا جس میں انواع اقسام کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔جاتی امرا میں پی ڈی ایم کے سربراہ کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشایئے میں مہمانوں کی کھانے کی میز پرمٹن کڑاہی،سٹیم روسٹ،چکن کباب،مٹن پلاؤ،چکن سجی، پالک گوشت اور دیسی مرغ سے تواضع کی گئی جبکہ میٹھے میں مولانا فضل الرحمان اور دیگر مہمانوں کے لئے حلوے سمیت پانچ اقسام کے میٹھے رکھے گئے ،آئسکریم،کھیراور فرنی سے تواضع کی گئی۔