شادباغ میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گر گئی، چار مزدور زخمی 

   شادباغ میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گر گئی، چار مزدور زخمی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ شادباغ میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گر گئی۔ ملنے تلے دبنے سے چار مزدور زخمی ہوگئے۔ ریسکیوز نے زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ بمبے جھگیاں میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت اچانک گر پڑی۔ چھت گرنے سے بلڈنگ میں کام کرنیوالے چار مزدور ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوز فوری موقع پر پہنچ کر ملبے تلے چاروں افراد کو نکال کر طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیوز کے مطابق زخمیوں کی شناخت اشرف، لیاقت، سلمان اور مختار کے نام سے ہوئی جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -