موبائل سنیچنگ،چوری کی وارداتوں میں ملوث بلا ڈون گینگ کے 3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ کی کارروائی،موبائل سنیچنگ اورچوری کی وارداتوں میں ملوث بلا ڈون گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ انوسٹیگیشن پولیس نے کاروائی کے دوران موبائل فون چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ بلال عرف بلا ڈون سمیت اس کے2 ساتھی صابر شریف اور عثمان کوگرفتار کر کے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل، نقدی اور8 موبائل فونز برآمد کر لیے پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے