نواں کوٹ، منشیات سمگلر گرفتار،7 کلو چرس، کار برآمد
لاہور (خبر نگار)اس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کی ہدایت پر ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ کی نگرانی میں انچارج انویسٹیگیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے پولیس کی ٹیم کے ہمراہ ایک بڑی کارروائی کے دوران ایک بین الصوبائی منشیات سمگلرکو گرفتار کرلیا ہے اور گرفتار سمگلر احمد خان سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 7کلوچرس برآمد کر لی ہے۔ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی کرولاکار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتارملزم کے پی کے سے منشیات سمگل کر پنجاب میں لاتا تھا اور کئی سال سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔ جس میں ملزم نیاپنی گاڑی میں سپیشل خفیہ خانے بنا رکھے تھے ان خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کا مکروہ دھندہ کررہا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی طرف سے منشیات سمگلرکی گرفتار ی پر انچارج انویسٹیگیشن نوانکوٹ قمر ساجد اور ان کے ساتھ پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔