ملت پارک کے علاقے سے  41 سالہ شخص کی لاش برآمد 

ملت پارک کے علاقے سے  41 سالہ شخص کی لاش برآمد 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک کے علاقے سے 41 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملت پارک پکی ٹھٹی یتیم خانہ بازار کے قریب لاوارث نعش پڑی دیکھ کر مقا می افراد نے اطلاع دی جس پر پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا،نعش کی شناخت 41سالہ عمران ولدبشیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشئی تھا،نشے کی زیادتی کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

مزید :

علاقائی -