لاہور میں کیمرے، ناکے، پولیس گشت کے باوجود ڈاکے شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے 

لاہور میں کیمرے، ناکے، پولیس گشت کے باوجود ڈاکے شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں مسلح ڈاکووں نے دلشاد سے 4لاکھ 70ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،برکی میں ڈاکووں نے دلشاد سے 2لاکھ 80ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گارڈن ٹاون میں ڈاکووں نے عبداللہ سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 25ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔اقبال ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے زبیر سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،فیصل ٹاون میں ڈاکووں نے عبدالرشید سے 1لاکھ، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔راوی روڈ میں ڈاکووں نے نعمان سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،مزنگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے عاطف سے40ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ گرین ٹاون اور اچھرہ کے علاقے سے گاڑیاں اور رنگ محل،مغلپورہ،شادمان سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

ڈاکے 

مزید :

علاقائی -