شاہرات کا جال موٹروے پولیس کے لئے بڑا چیلنج، کلیم امام

     شاہرات کا جال موٹروے پولیس کے لئے بڑا چیلنج، کلیم امام

  

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت وسعت پانے والا شاہرات کا جال موٹروے پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا اور موٹروے پولیس میں کثیر تعداد میں بھرتی افسران کی اعلی تربیت ان نئے چیلنجر سے نبردآزما ہونے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں نئے ہوسٹل، ایڈمین بلاک، اکیڈمک بلاک اور میس ہال کی بلڈنگزکے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس وطن عزیز پاکستان کا وہ قابل رشک ادارہ اور ایک ایسی قابلِ فخر فورس ہے جس نے ایمانداری، خوش اخلاقی اورعوامی مدد کے زریں اصولوں کو اپنا نصب العین بنا کر عوام الناس کے دلوں میں بے پناہ جگہ بنائی ہے۔جب ہم اپنے افسران کو مکمل سہولیات کے ساتھ اعلی درجے کی جسمانی، زہنی اور اخلاقی تربیت فراہم کریں گے۔

 تو اس کے اثرات فیلڈ میں نمایاں طور پر دیکھے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ڈویلپمینٹ پروجیکٹ پر نمایاں کام کرنے والے افسران میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

 کلیم امام

مزید :

علاقائی -