آمدنی سے زائد اثاثے کیس، ملزمان، پلیڈرزکو دوبارہ پیش ہونے کا حکم 

  آمدنی سے زائد اثاثے کیس، ملزمان، پلیڈرزکو دوبارہ پیش ہونے کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے کیس کی سما عت 29اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر کے گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے کیس کے ملزمان اور پلیڈرز کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا،گزشتہ روزفواد حسن فواد اپنے بھائی وقار حسن کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت میں ایس ای سی پی کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے،سابق سیکرٹری فواد حسن فواد عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کے روبرو تینوں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے اور جرح مکمل کرلی گئی،ملزم پرآمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے،فواد حسن فواد سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -