گجرات پولیس فنڈ کرپشن کیس،شریک ملزم کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

گجرات پولیس فنڈ کرپشن کیس،شریک ملزم کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے گجرات پولیس فنڈز میں 3 ارب سے زائد کرپشن کیس میں ملوث سابق پولیس افسررائے اعجاز کے مقدمہ کے شریک ملزم رضوان اشرف کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کودوبارہ 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے،شریک ملزم اکاؤنٹنٹ رضوان اشرف کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا شریک ملزم رضوان نیب کی حراست میں ہے،تفتیش جاری ہے، نیب کے تفتیشی نے بتایا ملزم سے ریکارڈ کنفرنٹ کروایا گیا، ملزم نے ڈی پی او کے جعلی دستخط کرکے رسیدیں بھریں، 7 چیکس پر ملزم نے جعلی دستخط کئے، ملزم کو جس شریک ملزم سے کنفرنٹ کروانا ہے اسے کورونا ہوا جس کے باعث کنفرنٹ نہیں کروایا گیا،ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیا۔

ریمانڈ توسیع

مزید :

علاقائی -