مانگا منڈی، اشتہاری ملزمان نے کاشف پارٹی کے گن مین کو قتل کردیا

مانگا منڈی، اشتہاری ملزمان نے کاشف پارٹی کے گن مین کو قتل کردیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی کے منڈی کے علاقہ میں اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کرکے کاشف پارٹی کے گن مین کو قتل کردیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے مانگا تھاڑ کے علاقے میں رہائش پذیر محمد بلال عرصہ دراز سے کاشف نامی شخص کے ہاں گن مین تھا، گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی پولیس کے مطابق مقتول کو اشتہاری ملزمان نے قتل کیا ہے،مقتول بلال نے اشتہاری ملزم شمیر کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔شبہ ہے اسی پارٹی نے اسے قتل کیا، تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

گن مین قتل

مزید :

علاقائی -