ناجائز اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں تو سیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی تو سیع کردی،عدالت نے ملزم احد خان چیمہ کو 12 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،ملزم احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،ملزم کی جانب سے وکیل محمد نواز چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے،ملزم پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے،نیب کا موقف ہے احد چیمہ نے اندرون بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنائے، احد چیمہ کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم منتقل کی گئیں، احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔
احد چیمہ ریمانڈ