سابق سی ٹی او لاہور  کے مقدمہ میں شریک ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع 

سابق سی ٹی او لاہور  کے مقدمہ میں شریک ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کے مقدمہ میں شریک ملزم عمران اور رضوان کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیاہے،عدالت نے ملزموں کودوبارہ 13 اکتوبر کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی،نیب کی جانب سے  پراسکیوٹر حارث شفیق قریشی ایڈووکیٹ دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے مزید سرکاری ریکارڈ کا آمنا سامنا کروانا ہے،ملزمانگجرات پولیس کے فنڈز میں مبینہ کرپشن میں ملوث رہے،عدالت سے استدعاہے کہ مزید تفتیش کے لئے انہیں نیب کے حوالے کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -