ہلوکی میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، قتل کئے جانے کا شبہ
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ رات ہلوکی پٹڑی کے قریب نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق مقتول کی ٹانگیں ٹوٹی ہوئی ہیں، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے اس قتل کرنے کے بعد یہاں پر پھینکا گیا ہے،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا،پولیس کے مطابق یہ قتل ہے،تاہم مزید حقائق پوسٹمارٹم اور ورثاء کے ملنے کے بعد سامنے آئیں گے۔