نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ،ویمن کرکٹرز کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے طلب کردہ 27 خواتین کھلاڑیوں کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ تمام کرکٹرز آج کراچی پہنچیں گی۔ان خواتین کھلاڑیوں کا دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ کراچی کے مقامی ہوٹل میں لیا جائے گا۔
، جہاں رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔اس ٹیسٹ سے قبل تمام کرکٹرز علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہیں گی۔