پاکستان میں پہلی مرتبہ پرو باکسنگ بیلٹ متعارف 

       پاکستان میں پہلی مرتبہ پرو باکسنگ بیلٹ متعارف 

  

اسلام آ باد (آ ئی این پی) پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ(پی پی بی ایل)  نے پاکستان میں پہلی مرتبہ پرو باکسنگ بیلٹ متعارف کرادیا۔ چیئرمین پی پی بی ایل جنرل (ر) احسان ا لحق  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیشہ ورارنہ باکسنگ کا مستقبل روشن ہے،   پیشہ وارانہ بیلٹ کو متعارف کرانا بڑا سنگ میل ہے، پرو باکسنگ بیلٹ کوورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیوبی سی)سے منظور کرایا جائیگا، جلد ملک میں سپر پاکستان باکسنگ ٹائٹلز کا انعقاد کریں گے جس میں پاکستان اور بیرو ن ممالک سے معروف باکسرز شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پیشہ وارانہ باکسنگ میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ(پی پی بی ایل)  نے پاکستان میں پہلی مرتبہ پرو باکسنگ بیلٹ متعارف کرادیا، بیلٹ کا عنوان پاکستان پروفیشنل لیگ  رکھا گیا ہے۔

پرو باکسنگ بیلٹ میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کی تصویرشامل کی گئی ہے جبکہ  پی پی بی ایل بور ڈ کے ارکان کی تصاویر بھی بیلٹ میں نمایاں ہیں۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بی ایل جنرل (ر) احسان ا لحق نے میڈیا سے گفتگو رکر تے ہوئے کہاکہ پاکستان میں پیشہ ورارنہ باکسنگ کا مستقبل روشن ہے، آج متعارف کرائے گئے باکسنگ بیلٹ سے ملک میں پیشہ وارانہ باکسنگ کو  فروغ حاصل ہو گا، پی پی بی ایل کے قیام کے دوران ہم نے قوم سے وعدہ کیاتھا کہ ہم ملک میں پیشہ وارانہ باکسنگ کو فروغ دیں گے،ہم اپنی منزل کے حصول کے لئے گامزن ہیں، انہوں نے کہاکہ پیشہ وارانہ بیلٹ کو متعارف کرانا بڑا سنگ میل ہے، یہ ملک کے باکسرز کو حقیقی معنوں میں پیشہ وارانہ باکسرز میں تبدیل کر ے گا، جلد ملک میں سپر پاکستان باکسنگ ٹائٹلز کا انعقاد کریں گے جس میں پاکستان اور بیرو ن ممالک سے معروف باکسرز شرکت کریں گے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی بی بی ایل کے صدر نعمان شاہ نے کہاکہ پی بی بی ایل ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیوبی سی) اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو بیلٹ کی منظوری کے لئے خطو ط ارسال کرے گا، بیلٹ کو متعارف کرانے سے ملک میں باکسرز کے درمیان مقابلہ بڑے گااو ر اس کو فروغ ملے گا، ہم عالمی باکسرز کو پاکستان میں مدعو کریں گے جو اس حوالے سے نمائش میں حصہ لیں گے، بیلٹ سے قومی ٹیلنٹ کی تربیت ہو گی اور وہ اس کھیل کے بڑے مقابلے جیت کر سٹار بن سکیں گے،پی بی بی ایل تمام نوجوان  باصلاحیت  مقامی باکسرز کو مکمل طور پر سپورٹ کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -