7ماہ سے معطل، سکواش کی سرگرمیوں کا آغاز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کورونا وائرس کی وجہ سے 7 ماہ سے معطل سکواش کی سرگرمیاں لاہور میں دوبارہ شروع ہو گئیں آل پاکستان انڈر 15 جونئیر اسکواش ٹورنامنٹ سے لاہور میں اسکواش کی سرگرمیاں شروع ہو ئی ہیں، پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا آغاز مین راؤنڈ سے ہی کیا گیا۔منتظمین کے مطابق کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، کھلاڑی پرجوش ہیں کہ انہیں لمبے وقفے کے بعد ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔
انڈر 15 ٹورنامنٹ کے بعد پنجاب اسکواش کمپلیکس میں مزید ایج گروپ ٹورنامنٹس جاری رکھنے کے لیئے منتظمین پر عزم ہیں اس طرح سے مستقبل میں بھی سکواش کے مقابلوں کا انعقادجاری رہے گا جس سے کھلاڑیوں کو فوائدحاصل ہونگے۔
۔