آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے کیویز کیخلاف سیریز کلین سوئپ کرلی

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے کیویز کیخلاف سیریز کلین سوئپ کرلی

  

برسبین (آئی این پی)راچیئل ہینس اور ایلیسا ہیلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 232 رنز سے شکست دیکر نہ صرف تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی بلکہ آسٹریلیا کی مینز ٹیم کی رکی پونٹنگ کی قیادت میں 2003 میں قائم کردہ مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔راچیئل ہینس اور ایلیسا ہیلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 144 رنز کی شراکت داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ راچیئل ہینس 96 اور ایلیسا ہیلی 87 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میزبان ٹیم کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور 326 رنز ہدف کے تعاقب میں 27 ویں اوور میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلوی خواتین ٹیم کی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کی نو کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئیں۔

راچیئل ہینس کو شاندار بیٹنگ پر میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے راچیئل ہینس اور ایلیسا ہیلی نے اننگز کا آغاز کیا اور نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی باؤلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 144 رنز کا آغاز فراہم کیا۔میزبان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 325 کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ راچیئل ہینس 96، ایلیسا ہیلی 87، اینا بیل سدرلینڈ 35، ایشلے گارڈنر 34 رنز بنائے جبکہ بیتھ مونی اور تہلیا مک گراتھ نے بالترتیب ناقابل شکست 29، 29 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ ویمن کی طرف سے ایمیلیا کر نے تین اور ہولی ہڈلسٹن نے دو کھلاڑیوں کو آءؤٹ کیا۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم آسٹریلوی خواتین باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 326 رنز ہدف کے تعاقب میں 27 ویں اوورز میں 93 پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم کی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم کی نو کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئیں۔ ایمی سٹرتھویٹ 41 اور میڈی گرین 22 رنز بناسکیں۔یوں آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو 232 رنز سے شکست دیکر میشن کلین سویپ مکمل کر لیا اور آسٹریلیا کی مینز ٹیم کا 2003 میں قائم کردہ مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ میزبان ٹیم کی طرف جیس جانسن، میگن سکٹ، صوفی مولینکس اور ایشلے گارڈنر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آ?ٹ کیا۔ راچیئل ہینس شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -