سٹرکوں پر بلڈنگ میٹریل رکھنے والوں کیخلاف کارروائی، ٹھیکیدار سمیت 3افراد گرفتار 

سٹرکوں پر بلڈنگ میٹریل رکھنے والوں کیخلاف کارروائی، ٹھیکیدار سمیت 3افراد ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سڑکوں پر بلڈنگ میٹریل رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹھیکیدار سمیت3افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے گزشتہ روز شہر کی سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا نے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ اور سر سید روڈ کادورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سمیت سڑکوں پر بلڈنگ میٹریل رکھا پایا گیا جس پر ٹھیکیدار سمیت 3 افراد کو گرفتار کر وا کر مقدمات درج کروا دئیے گئے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا اسسٹنٹ کمشنرز کی اولین ترجیحات میں ہوگا۔شہر میں جہاں کہیں بلڈنگ مٹیریل نظر آئے گا اس کے مالک کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے گاجبکہ کوڑا کرکٹ کو اٹھوانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرزایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ فیلڈ میں نظر آئیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر اپنی تحصیل میں تمام محکموں کو لیڈ کرے گا۔ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کو سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -