آن لائن ریچارج، زونگ فور جی کا فنجا کے ساتھ باہمی اشتراک

آن لائن ریچارج، زونگ فور جی کا فنجا کے ساتھ باہمی اشتراک

  

لاہور(پ ر) پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسزفراہم کرنے والے نمایاں ترین اداریزونگ فور جی نیاپنے صارفین کو 24 گھنٹے آن لائن ریچاج کی سہولیات مہیاکرنے کے لیے فن ٹیک کمپنی فنجا کے ساتھ باہمی اشتراک کر لیا ہے۔ اس معائدے کے بعد زونگ فور جی کے صارفین فنجا کی موبائل ایپ کے زریعے نہ صرف ریچارج کر سکیں گے بلکہ مختلف بنڈلز اور پیکجز بھی بھی مستفید ہوسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل سلوشنز انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور ان ریسورسز کو استمال کرنے والے صارفین ڈیجیٹل سروسز کے حصول کے لیے بھی اسی طرز کی سروسز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ زونگ فور جی کافنجا کے ساتھ باہمی اشترک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی شمار کیا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں زونگ فور جی ڈیجیٹل فنانشل سروسز میں دلچسپی رکھنے والے اپنے صارفین کے لیے ایزی پیسہ اور بُک می کے ساتھ بھی باہمی اشتراک کر چکاہے۔زونگ فور جی اورفنجا کے باہمی اشتراک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زونگ فور جی کی ترجمان کاکہنا تھا کہ صارفین کو روزاول سے زونگ فور جی کی فیصلہ۔سازی یں نمایاں ترین حیثیت دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زونگ نہ صرف اپنے صارفین کو مضبوط اورمربوط روابط کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔

بکہ اعلی ترین اور معیاری کسٹمرسروس  بھی زونگ فور جی کا طرہ امتیاز ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ فنجاکہ ساتھ اشتراک سے ڈیجیٹل ریسورسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیینہایت اہمیت کاحامل ہے اور فنجا ایپ کے زریعے وہ زونگ کی سروسز حاصل کر سکیں گے۔ 

فنجا ایپ تیزی سے مقبول ہوتتا ہواایک ایساڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حال ہی میں مختلف طرز کے صارفین کی سروسز مہیا کرنے کی منظری حاصل ہوئی ہے۔ زونگ فور جی اور فنجا کے باہمی اشتراک کے بعد فنجا کو پاکستان میں ادائیگیوں  کے حوالے سے خدمات مہیا کرنے والے پہلا نان بینکنگ چینل کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ زونگ فور جی کے ساتھ اشتراک کے موقع پر فنجا موبائل ایپکے ترجمان کا کہنا تھا کہ زونگ فور جی کے ساتھ اس معائدے کے بعد فنجا ایپ کے صارفین کو ڈیجیٹل سروسز اور اپنے پیاروں کے ساتھ مربوط روابط یقینی بنائے رکھنے میں نہایت سہولت میسر ہو جائے گی۔ 

زونگ فور جی کو پاکستان میں موبائلاور ڈیجیٹلسروسز کی انڈسٹری میں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی، معیاری سروسز اور مضبوط ینٹ ورک کے باعث نمایاں مقام حاصل ہے۔پاکستان میں فور جی نیٹ ورک سرسز کا آغاز ہو یا فائیو جی کے کامیاب ٹرائل زونگ فور جی مارکیٹ میں جدت اور معیار کے باہمی اشتراک کے باعث کلیی حیثیت کا حامل ادارہ ے۔ دنیا بھر میں بین موبائلنیٹ ورکس کی کارکردگی جانچنے والے معروف ادارے اوپن سگنل نے اپنی حالیہ دنوں میں جاری کی جانے والی رپوٹ میں زونگ کا پاکستان کا نمبر ون نیٹ ورک قرار دیا۔ زونگ فور جی نے اوپن سگنل کی جانب سے ملک کے تمام موبائل آپریٹرز کی سروسز کو سات کیٹیگریز میں رکھتے ہوئے پرکھا تو سات میں سے پانچ کیٹیگریز میں زونگ فور جی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزید :

کامرس -