چنگان آٹو موبائلز نے کاروان ایم پی وی پلس جاری کر دی

چنگان آٹو موبائلز نے کاروان ایم پی وی پلس جاری کر دی

  

کراچی (پ ر)چنگان آٹو موبائلز نے اپنے صارفین کو ڈرائیونگ کا بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لئے کاروان ایم پی وی پلس جاری کر دی ہے۔ چنگان پاکستان مقامی مارکیٹ میں تسلسل سے جدید اور ہائی ٹیک مصنوعات متعارف کراتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ کاروان ایم پی وی پلس حیران کن ڈیزائن اور جدید ترین خصوصیات کے ساتھ لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر ہے۔ یہ گاڑی سات نشستوں پر مشتمل ہے۔ پوری فیملی کے لئے موزوں یہ کشادہ اور لگژری گاڑی ہے۔ اس گاڑی میں 1000cc کا C10 انجن اور 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کی سہولت ہے۔ اس MPV میں حیران کن خصوصیات ہیں جس میں پریمیم ڈوئل ٹون انٹیریئر، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ڈائنامک بلیو ٹوتھ آڈیو، ڈیلکس فیبرک سیٹس، سہولت کی حامل پاور ونڈوز، سینٹرل لاکس اور چابی کے بغیر انٹری کی سہولت موجود ہے۔ صرف یہی نہیں کاروان MPV پلس کی بیرونی جانب Curved ریئر گلاس، شاندار سائیڈ مررز، مرکزی انٹینا اور خوبصورت کریکٹر لائنز ہیں۔ اس کے علاوہ پراجیکٹ ہیڈ لیمپس، دلکش ریئر ایل ای ڈی لیمپس، انتہائی نفیس فرنٹ کروم گرل اور ایڈجسٹ ایبل ہیڈ لیمپس نے چنگن کاروان MPV پلس کو عوام کی پہلی چوائس بنا دیا ہے۔ 

یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ چنگان گزشتہ دس سالوں سے چین میں نمبر ون آٹو موٹو برانڈ ہے اور اسکی آٹو موٹو ٹیکنالوجی کے لئے اسے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں چنگان انٹرنیشنل کارپوریشن نے جدید ترین وہیکل اسمبلنگ کی سہولت کے قیام اور پاکستان بھر میں بڑھتے ہوئے 3S ڈیلر شپ نیٹ ورک کیلئے پاکستان میں ماسٹر موٹرز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ میں ابتدائی طور پر 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کے علاوہ چنگان نے اپنی سیلز آمدن کا 5 فیصد سرمایہ R&D میں لگایا ہے۔ اس کے ہر ماڈل کو ڈیان جیانگ ٹیسٹ ٹریک پر ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ یہ گاڑیوں کو چیک کرنے کے لئے عالمی معیار کی سہولت ہے جو 22 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس میں 150 کلو میٹر طویل ٹریک ہے جو عالمی سطح پر گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا دوسرا بڑا ٹریک ہے۔ یہ خصوصیت چنگان کے صارفین کے لئے اعلیٰ معیار کو ترجیح دینے کی ایک مثال ہے۔ گزشتہ برس چنگان کی گاڑیوں میں زبردست دلچسپی دیکھی گئی اور اس کے نتیجہ میں اس نے اپنے متعلقہ شعبہ میں مارکیٹ کا زیادہ حصہ حاصل کرلیا ہے۔ یہ چنگان کی ڈسرپٹو گو ٹو مارکیٹ اسٹریٹجی کا ایک ثبوت ہے جو وہ صارفین کو مکمل آل راؤنڈر پیکیج کے ساتھ فراہم کر رہی ہے۔ اگر آپ بے مثال مالی پیشکش میں اپنی پسند کی گاڑی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پیشگی بکنگ ختم ہونے سے قبل چنگان کے مجاز ڈیلرز سے رابطہ کو یقینی بنائیں۔

مزید :

کامرس -