سائرہ یوسف،عاصم اظہر اوپو ایف 17 کے برانڈ ایمبسیڈرمقرر

  سائرہ یوسف،عاصم اظہر اوپو ایف 17 کے برانڈ ایمبسیڈرمقرر

  

لاہور(پ ر)اوپو نے اپنے نئے فون اوپو  F17 کے حوالے سے نیا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ جس سے اس نئے فون سے متعلق صارفین میں دلچسپی اور تجسس پید ا ہوا ہے کہ اس خوبصورت اور دلکش فون کا برانڈ امبیسڈر کون ہو گا۔ آج اوپو نے اس راز پر سے پردہ اٹھا دیاہے۔ اوپو F17 کے لیے عاصم اظہر اور سائرہ یوسف کا برینڈ ایمبسیڈر کے طور پر نام سامنے آیا ہے۔ ان دونوں کو 12  اکتوبر 2020  کو لانچ کیا جائے گا۔ دونوں ہی افراد اشو بز کی دنیا کے چمکتے ستارے ہیں۔ سائرہ یوسف ا یک کامیاب ماڈل، ایکٹر اور سابقہ وی جے بھی رہ چکی ہیں جبکہ عاصم اظہر گلوکار، اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ گیت نگاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ سائرہ کی نزاکت اوپو فون کی سمارٹنس اور سلیک ہئیت سے مناسبت رکھتی ہے۔ جبکہ عاصم کی توانائی سے بھرپور شخصیت اوپو  F17کے پاور ہاوس سے مماثل ہے۔  ان دونوں اداکاروں کا ملاپ دراصل اوپو فون کی دلکش شخصیت کا بہترین اظہار ہو گا۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اوپو فون صرف دلکش ہی نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر منفرد بھی ہے۔  اس کی پکچر کوالٹی بہترین، اس کی آواز اعلیٰ، اور ٹیکنالوجی جدید طرزپر آراستہ ہے۔ برینڈ ایمبسیڈڈر کے انتخاب نے اوپو فون میں صارفین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے اور سب کو  اس کی مارکیٹ میں آمد کا شدت سے انتظار ہے۔ 

مزید :

کامرس -