180,000 میٹرک ٹن روسی گندم درآمد کر رہے ہیں، پاسکو

180,000 میٹرک ٹن روسی گندم درآمد کر رہے ہیں، پاسکو

  

لاہور(پ ر) پاسکو سرکاری سطح پر 180,000 میٹرک ٹن روسی گندم درآمد کر رہا ہے۔ یہ روسی گندم باہمی گفت و شنید کے بعد کم از کم 12.5 فیصد پروٹین،کم از کم24 فیصد ویٹ گلوٹین اورزیاہ سے زیادہ 13.5 فیصد نمی کی حامل ہوگی۔روس سے درآمد کی جانے والی یہ گندم مقامی گندم کے معیار کے برابر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر اضافی خوبیاں لئے ہوئے زیادہ مؤثر اور صحت بخش ہوگی۔گندم کی درآمد اور اس کی پاکستان ترسیل بین الاقوامی معیار کی حامل انسپکشن کمپنیوں کی زیر نگرانی ہوگی۔ 

مزید :

کامرس -