ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک مکان گرفتار

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک مکان گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 79 کا دورہ کیا اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 90 گلبرگ اے تھری کبوتر پورہ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی لاروا کو چیک کیا۔ ایک گھر سے ملٹی پل ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گھر کے مالک کوگرفتار کیاگیا اورڈینگی سپرے بھی کروا دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے جلو کے علاقے کا دورہ کیا اور ڈینگی لاروا کو چیک کیا۔ کوئی ڈینگی لاروا نہ برآمد ہوا۔افسران نے ڈور مارکنگ اور ٹیلی شیٹ کو بھی چیک کیااورڈینگی ورکرز کو ڈینگی کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر ڈینگی دورہ کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -