ایل ڈی اے سے متعلقہ مسائل کا حل قابل ستائش ہے،میاں محمود الرشید

   ایل ڈی اے سے متعلقہ مسائل کا حل قابل ستائش ہے،میاں محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی زیرصدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) بونا فائیڈ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین بونا فائیڈی کمیشن جسٹس (ر) محمد طارق چوہدری، ممبر سہیل شہزاد،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ اجلاس میں شریک ہوئے۔میاں محمودالرشیدنے اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایل ڈی اے بونافائیڈ کمیشن کی طر ف سے حل طلب کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جانا خوش آئند ہے۔کمیشن نے مختصر مدت میں ریکارڈ فیصلے کئے ہیں اورکمیشن کے ذریعے شہریوں کے ایل ڈی اے سے متعلقہ مسائل کا حل قابل ستائش ہے۔محمودالرشیدنے مزیدکہاکہ کمیشن کے فعال ہونے سے ایل ڈی اے سے متعلقہ مقدمات کا جلد فیصلہ ممکن ہوا ہے۔بونا فائیڈ کمیشن کی کارکردگی میں اضافے کیلئے ایل ڈی اے قانون کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
وزیرہاؤسنگ نے کہاکہ کمیشن کا مینڈیٹ شہریوں کے ایل ڈی اے سے متعلقہ دیرینہ مسائل کا حل ہے اور پیچیدہ کیسزکے حل اوران کا فیصلہ کمیشن کی بہترکارکردگی کی دلیل ہے۔