صوبائی وزیر اوقات کا داتا دربار کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا سیکر ٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد،ایڈ منسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و منیجران کے ہمراہ عرس کے دوسرے روز دربار احاطہ اور دیگر مقامات کی چیکنگ کے سلسلہ میں اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی و پاپوش اجر ت پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی طرف سے کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے۔انہوں نے اوقاف عملہ، سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ، سکیورٹی گارڈز و دیگر اہلکاروں کی حاضری اور دربار کے گردو و جوار میں لگے کیمروں کی چیکنگ بھی کی۔اس موقع پر”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی کوثر پروین کا کہنا تھا کہعرس کے دورا ن پولیس،قومی رضاکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں۔سکیورٹی کیلئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا گیا ہے۔ دودھ کی سبیل اور لنگر کی تقسیم بڑے نظم و ضبط کے ساتھ جاری ہے۔پی اے ٹو ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ثاقب صدیقی کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر عرس کے دوران اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے انجام دینے میں مصروف ہیں۔
سیاسی و سماجی رہنما شہبا زحسین کھوکر نے کہا کہ داتا گنج بخش کے عرس پرکئے جانے والے انتظامات قابل ستائش ہیں۔خاص طور پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ڈی ایس پی کوثر پروین اور ان کے ساتھ کام کرنے والے تمام پولیس اہلکار جس طرح اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ لائق داد و تحسین ہے۔