حضرت صابر شاہ ولی،حضرت ناصر شاہ ولی کا سالانہ عرس کل سے شروع ہوگا

حضرت صابر شاہ ولی،حضرت ناصر شاہ ولی کا سالانہ عرس کل سے شروع ہوگا

  

لاہور(پ ر) حضرت صابر شاہ ولی اورحضرت ناصر شاہ ولی کا سالانہ عرس جمعہ 9 اکتوبر کو سات بجے شام عقب شاہی مسجد،فورٹ روڈ پر منعقد ہو گا۔جس کی صدارت انٹر نیشنل مذاہب کمیٹی کے چیئر مین پیر سےّد ناظم حسین شاہ جبکہ علماء مشائخ پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر پیر سےّد محمد حبیب عرفانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سُندر شریف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں معروف نعت خوانان کے علاوہ پیر سےّد افضال حسین زنجانی سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی  ؒ،پیر سےّد محمد عثمان نوری چیئر مین قومی امن کمیٹی پنجاب،شہزادہ سےّد انتظار حسین زنجانی سجادہ نشین حضرت ناظرحسین شاہ زنجانی  ؒ،سیرت سکالر ڈاکٹرپیر طارق شریف زادہ،پیر جج شاہ بخاری سجادہ نشین حضرت شریف شاہ بخاری ؒ،پیر سےّد حماد بخاری سجادہ نشین اُوچ شریف و دیگر علماء کرام”بر صغیر میں اولیاء اللہ کا کردار“ کے موضوع  پر خطاب کریں گے۔دربارحضرت صابر شاہ ولی،حضرت ناصر شاہ ولی کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سےّد ظہور کاظمی تقریب کے مہتمم ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -