عرس داتا گنج بخشؒ پر ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی انتظامات مکمل

 عرس داتا گنج بخشؒ پر ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے حضرت داتا گنج بخش کے977  واں سالانہ عرس کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامامکمل کر لیے گئے۔ ترجمان ابل ڈبلیو ایم سی کے مطابق غیر معمولی صفائی اقدامات کرنے کا مقصد حضرت داتا گنج بخش کے عرس سے قبل عقید مندوں، زائرین سمیت شہریوں کوصفائی ستھرائی کے احسن اقدامات فراہم کرنا اور مرتب کردہ صفائی پلان کو حتمی شکل دینا تھا۔ ا یل ڈبلیو ایم سی کے مرتب کردہ خصوصی صفائی پلان کے مطابق داتا دربار کے اطراف میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے کے لئے 60سے زائد مخصوص ورکرز اور مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا اور دربار کے اندرونی اور بیرونی حصے کی خصوصی دھلائی بھی کی گئی۔
مزید ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے داتا دربار کے اطراف میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جو عرس کے اختتام

 تک کی جائے گی اور شہریوں کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جا ئے گا۔اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ ہر موقع و تہوار پر شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے اور عرس کے موقع پر داتا دربار کے اطراف میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں۔داتا گنج بخش عرس سے قبل صفائی انتظامات کو فل پروف کرنے کے لئے ادارے کی جانب سے ہر ممکن قدم اٹھایا گیا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے داتا دربار کے روٹس پر رکھے گئے کنٹینرز کو بر وقت خالی کروایا جائے گااور بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ عقیدت مندوں اور شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی قائم رکھنے میں محکمہ کا ساتھ دیں۔شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔