نوازشریف نے لاکھوں ذہین طلبہ میں مفت لیب ٹاپ تقسیم کیے،عظمیٰ بخاری

  نوازشریف نے لاکھوں ذہین طلبہ میں مفت لیب ٹاپ تقسیم کیے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب کے وزیراعظم کا مشن ایک کروڑ نوکریاں بھی دینا تھا؟۔چوہان صاحب کے وزیر اعظم نے دو سالوں میں 1کروڑ دس لاکھ سے زائد نوجوان بیروزگار کردئیے ہیں۔نوازشریف حکومت نے سب سے پہلے نوجوانوں کو 20لاکھ تک بلاسود قرضے فراہم کیے لاکھوں ذہین طلبہ میں مفت لیب ٹاپ تقسیم کیے۔شہبازشریف حکومت نے بیروزگار افراد کو آسان اقساط پر گاڑیاں تقسیم کی۔عمران خان ماضی میں ایسے منصوبوں کے شدید ناقد رہے ہیں۔
آج عمران خان نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں کی پیروی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہااس سے ثابت ہوتا ہے نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبے خالصتا عوامی مفاد کے منصوبے تھے۔عمران خان نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے لے کر ادویات کی قیمتیں بڑھانے تک ہر کام میں اپنے سہولت کاروں کو فائدہ پہنچایا ہے۔عمران خان ماضی میں کہتے رہے ہیں سیاست اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔آج عمران خان کے ہر وزیر،مشیر اور اے ٹی ایم کو فائدہ پہنچانے کیلئے نئے نئے منصوبے لانچ کیے جارہے ہیں۔