موجودہ حکومت عوام کیلئے وبال جان  بن چکی ہے،عابد حسین صدیقی

موجودہ حکومت عوام کیلئے وبال جان  بن چکی ہے،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی جان سونامیوں سے چھوڑانے کے لئے تیار ہے۔موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے اس کو گھر بھیجنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

 مہنگائی اپنے عروج پر ہے،ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد بیروزگار ہوچکے ہی،بجلی،آٹا، چینی، ادویات ہر شے مہنگی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور گیس کے ریٹ آج آسمانوں سے بات کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے پاکستانی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -